23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:26
جعلی خادم اعلیٰ ڈینگی کے معاملہ پر ٹوپی ڈرامہ بند کریں، بابر
اے آر وائی - سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ جعلی خادم اعلیٰ ڈینگی کے معاملہ پر ٹوپی ڈرامہ بند کریں، نواز شریف کے بیانات پنجاب میں گڈ گورننس کی ناکامی پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔
لاہور سے جاری ہونیو الے بیان میں سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ جعلی ا سپرے اور فوٹو سیشن جاری ہے، ن لیگ کی سیاست بے رحم ہے، جو وبائی امراض اور سیلاب پر بھی سیاست کی جارہی ہے۔
بابر اعوان نے کہا کہ 160 کروڑ روپے سے خریدا گیا اسپرے کہیں نظر نہیں آرہا ہے، پانی میں ملے ڈیزل کے سپرے سے عوام کو دھوکا دیا گیا، ذاتی تشہیر پر کروڑوں روپے لگانے کی بجائے غریبوں کے علاج معالجہ پر خرچ کئے جائیں، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب وہ بدقسمت صوبہ ہے جہاں چار سال سے وزیر صحت ہی موجود نہیں ۔