تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:44

صدر زرداری کا سیلاب متاثرین سے امتیازی سلوک کا نوٹس

اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہندو برادری کی بحالی اور امداد کے حوالے سے امتیازی سلوک کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کو جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔



صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق صدر نے میڈیا پر آنے والی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت کی ہے وہ شکایات کا ازالہ کریں۔ صدر کا کہنا ہے کہ سیلاب ایک قدرتی آفت ہے اس میں سب کی مدد اور بحالی یکساں بنیادوں پر ہونی چاہیے، کسی بھی قسم کا امتیازی سلوک نہ برتا جائے۔ صدر نے سندھ حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ہندو برادر ی سمیت تمام اقلیتوں کو بھی امداد اور بحالی کے لئے یکساں اقدامات کئے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.