تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:53

سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن لبیک دوئم جاری

اے آر وائی - سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن لبیک دوئم جاری ہے جس میں پاک فوج کے دو ہزار جوان آرمی کے ہیلی کاپٹرز ، کشتیوں ، گاڑیوں اور بھاری مشینری کی مدد سے متاثرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں ۔



آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے سانگھڑ ، میرپور خاص ، عمر کوٹ اور بدین میں ریلیف کیمپس قائم کردیئے ہیں جبکہ بدین کے گاوٴں کولائی ، سانگھڑ اور میرپور خاص میں خیمہ بستیاں قائم کی گئی ہیں۔



ترجمان کے مطابق کشتیوں اور گاڑیوں کی مدد سے بدین ، مٹھی ، میرپور خاص ، ٹنڈوالہ یار ، عمر کوٹ اور سانگھڑ کے متاثرہ علاقوں سے 1200افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ، ترجمان کے مطابق امدادی کیمپوں میں 73ٹن راشن تقسیم کیا گیا اور تین ٹن راشن ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ڈراپ کیا گیا ، آرمی کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 3100مریضوں کا علاج کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.