23 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:4
چین: سیلاب زدگان کیلئے خیموں کی پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی
اے آر وائی - چینی حکومت کی طرف سے سیلاب زدگان کیلئے کل 30 ملین یوآن مالیت کے 7 ہزار خیموں کے عطیہ کی پہلی کھیپ جمعہ کی صبح کراچی پہنچ گئی۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چینی حکومت نے 11 ستمبر کو سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پاکستان کی حکومت کو 30 ملین یوآن مالیت کی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
کل سات ہزار خیموں کی صورت میں یہ امداد دو کھیپوں میں 9 طیاروں کے ذریعے پہنچائی جائے گی۔ دوسری کھیپ ہفتہ کو پہنچے گی۔ چین ان اولین ممالک میں سے ایک ہے جو ملک کے بعض حصوں میں آنے والے سیلابوں کے بعد پاکستان کی امداد کر رہا ہے۔