24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:26
عالمی برادری کشمیر اور فلسطین کا مسلئہ حل کرائے،حنا ربانی
اے آر وائی - وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے عالمی برادری پر زور دیا ہےکہ وہ کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات جلد حل کرائے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے آئے ہوئے او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خود ارادیت بنیادی انسانی حق ہے جس کا اطلاق ہر جگہ اور سب پر یکساں ہوتا ہے۔
افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ ملکر بحالی امن کے لیے کام کررہا ہے اور حامد کرزئی کے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ بعض ممالک میں اسلام کےخلاف پروپیگنڈا وقت گزارنے کیلئے ایک مشغلہ اور انتخاب جیتنے کا ہتھکنڈا بن چکا ہے جس کی اجاازت نہیں دی جانی چاہیئے۔