تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:12

پاک فوج کا آپریشن لبیک دوئم جاری

اے آر وائی - سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کا آپریشن لبیک دوئم جاری ہے جس میں پاک فوج کے دو ہزار جوان آرمی کے ہیلی کاپٹرز، کشتیوں، گاڑیوں اور بھاری مشینری کی مدد سے متاثرین کی امداد جاری رکھے ہوئے ہیں۔



آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق پاک فوج نے سانگھڑ ، مٹھی اور بدین کے متاثرہ علاقوں سے کشتیوں کے ذریعے 550افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جبکہ گاڑیوں کے ذریعے 300افراد کیمپوں تک پہنچائے گئے۔ ترجمان کے مطابق امدادی کیمپوں میں 85ٹن راشن تقسیم کیا گیا اورسانگھڑ کے مختلف علاقوں میں 4.5 ٹن راشن ہیلی کاپٹرز کی مدد سے ڈراپ کیا گیا۔ آرمی کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں 2900مریضوں کا علاج کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.