24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:35
امریکا ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر نہ ڈالے، امیر حیدر ہوتی
اے آر وائی - خیبرپختونخواہ کے وزیراعلی امیرحیدرخان ہوتی کا کہنا ہے کہ امریکہ سے غلطی سرزدہوئی تو پوری قوم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔
خیبرپختونخواہ چیمبرآف کامرس میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ امریکی اپنی ناکامیوں کوچھپانے کے لیے ملبہ پاکستان پرنہ ڈالیں ۔ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ بے بنیاد الزامات کا نقصان امریکہ کو ہی ہوگا اگر امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف نہیں کرتا تو بے جا تنقید سے بھی گریز کرے۔