تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:53

الیکٹرانک میڈیا کیلئے کیبل آپریٹرز ناگزیر ہیں، فردوس اعوان

اے آر وائی - وفاقی وزیراطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کیبل آپریٹرز کو الیکٹرانک میڈیا کیلئے ریڑھ کی ہڈی قرار دے دیا۔ کراچی میں کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین خالدآرائیں کی سربراہی میں کیبل آپریٹرز کے وفد نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے ملاقات کی۔



فردوس عاشق اعوان نے یقین دلایا سندھ کے تیئس اور بلوچستان کے پانچ اضلاع میں کیبل آپریٹرزکو ہونیوالے نقصانات کاازالہ حکومت کریگی۔ متاثرہ اضلاع کے کیبل آپریٹرزکی فیس بھی معاف کر دی جائیگی۔ وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ کیبل کا شعبہ صنعت بن چکا ہے۔ حکومت پیمراکو ڈکٹیٹ کررہی ہے نہ کرناچاہتی ہے ۔ فردوس عاشق اعوان نے پیمرا کوکیبل آپریٹرزکے مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.