24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:45
کراچی میں ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون چل بسی
اے آر وائی - کراچی میں ڈینگی بخار میں مبتلا خاتون چل بسی شہر میں ڈینگی سے ہلاک افراد کی تعداد پانچ ہو گئی۔صوبہ سندھ میں ڈینگی بخار میں زیر علاج مریضوں کی تعداد تین سو بائیس ہو گئی ہے۔ کراچی کے نجی اسپتال میں 32سالہ خاتون جاں بحق ہوگئی۔ کراچی میں اب تک ڈینگی سے پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اندرون سندھ سے بھی تین ہلاکتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔ اس طرح ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔