تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:54

حکومت امریکا کی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لائے ، فضل کریم

اے آر وائی - سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے مشترکہ حکمت عملی کیلئے کل جماعتی سربراہی اجلاس بلائے۔۔



کراچی میں صاحبزادہ فضل کریم نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نےکہا کہ پاکستان کے خفیہ اداروں پر الزام تراشی کا جو سلسلہ امریکہ نے شروع کیا ہے اس سے امریکہ کے عزائم کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو مسلسل اعتماد میں لے کر خارجہ پالیسی بنائی ہوتی تو آج امریکہ کو یہ رویہ اختیار کرنے کا موقع نہ ملتا۔ انہوں نے سندھ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.