24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:12
نواز شریف اصولوں کی سیاست نہیں کرتے، پرویز الٰہی
اے آر وائی - مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری پرویز الہی کا کہنا ہے نواز شریف اصولوں کی سیاست نہیں کرتے ن لیگ نے دھاندلی میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔
لاہور سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں ساہیوال کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار پیر مظفر شاہ کھگہ کو پارٹی ٹکٹ دینے کے موقع پر پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جب تک پارٹی کا ہر فرداپنی عزت و انا کا مسلہ بنا کر الیکشن میں نہیں اترے گااس وقت تک کامیابی نہیں ملے گی۔
چوہدری پرویز الہی نے مسلم لیگ ن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن چار سال میں کوئی ایک کام بتا دے جو اس نے کیا ہو ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے دھاندلی میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے نواز شریف اصولوں کی سیاست نہیں کر رہے ہیں۔ چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہے اپنے دور میں اقلیتوں کو جتنا سپورٹ کیاکسی دوسری پارٹی نے نہیں کیا۔انہوں نے پارٹی ورکرز کو دن رات محنت کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر چوہدری ظہیرالدین ، ارشد خان لودھی ، پیر مظہر شاہ کھگہ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔