تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:26

امریکا دباؤ ڈال کر براہ راست حملہ کرنا چاہتا ہے، خالد محمود

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ کی وجہ سے ہے مگر سندھ کے بارش متاثرین کے ساتھ ساتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں آفت آتی تو امدادی کاروائیوں کی صورتحال مختلف ہوتی۔این ڈی ایم مکمل ناکام ہو گیا ہےسندھ کے لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں مدد کی کی گئی تو عوام ڈنڈے بر سائیں گے۔



سکھر آمد پر جمعیت علمائ السلام کے رہنما سینیٹر ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بارشوں سے تاریخ کا بدترین نقصان ہوا ہے لاکھوں افراد سرو سامان کھلے آسمان تلے موجود ہیں حکومتی کارکردگی کے باعث عالمی برادری ،این جی اوز ، مخیر حضرات امداد کے لیے آگے نہیں آرہے ہیں جوکہ باعث تشویش ہے۔



انہوں نے کہا ہے کہ ملک کچھ سالوں سے قدرتی آفاتوں میں گھرا ہوا ہے لوگ اللہ کے حضور سجدہ ریز ہو اور کثرت سے استغفار

کریں۔گرینڈ اپوزین کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو تنہا پرواز کا شوق ہے ملکی صورتحال دیکھتے ہوئے گرینڈ اپوزیشن بننا چاہیے۔حقانی گروپ کے تعلقات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ امریکا دباؤ ڈال کر براہ راست حملہ کرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.