24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:27
صدر سے آسٹریلیا اور کوریا کے سفیروں کی ملاقات
اے آر وائی - صدر آصف علی ذرداری نے سندھ میں بارشوں سے تباہ ہونیوالی فصلوں کی بحالی کیلئے آسٹریلوی حکومت سورج مکھی کے بیج فراہم کرنے اور جنوبی کوریا سے جدید آبپاشی نظام اور چھوٹے ڈیم بنانے میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی ہے۔
صدارتی کیمپ آفیس بلاول ہاؤس کراچی میں صدر سے آسٹریلوی ہائی کمیشنر اور جنوبی کوریا کے سفیروں نے علیحدہ علیحدہ ملاقات کی ۔ صدر نے دونوں ممالک کے سفیروں کو دو طرفہ تجارت کا ہدف بڑھانے پر بھی زور دیا۔ صدر کو آسٹریلوی ہائی کمیشنرنے سورج کے مکھی کا بیج فراہم کرنے کیلئے اپنی حکومت سے بات کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔
صدر نے کوریا کے سفیر سے کہا کہ کوریا اور پاکستان دو طرفہ تجارت بڑھانے میں مقامی کرنسی میں تجارت کو فروغ دیا جائے ،دنیا اس وقت مالیاتی بحران سے گزر رہی ہے،دونوں ممالک کیلئے مقامی کرنسی میں تجارت کا ایک اچھا ذریعہ ہے، صدر نے صدر نے جنوبی کوریا کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد ادویات،مچھر مار ادیوت، مچھر دانیہا فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔