24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 18:36
چکنائی بھی کولیسٹرول کم کرتی ہے، تحقیق
اے آر وائی - پاکستانی کھانوں میں گوشت اور چکنائی کا استعمال زیادہ کیا جاتا ہے جو موٹاپے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔ ماہرین صحت کا کہناہے کہ چکنائی کی ایک قسم دل کے امراض سے محفوظ رہنے میں مدد دیتی ہے ۔
امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق کےمطابق صحت بخش خوراک اور ورزش خون میں کولیسٹرول مناسب سطح پر قائم رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔کولیسٹرول چکنائی کی ایک قسم ہے، جو خلیوں کو بنانے اور برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔
کولسٹرول کی ایک قسم کو ایچ ڈی ایل کہا جاتا ہے جو دل کی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ جبکہ دوسری قسم ایل ڈی ایل ہے جو امراض قلب کا سبب بنتی ہے۔ ماہرین کے مطابق بھنڈی، بینگن اور لیس دار سبزیاں نقصان دہ کولسٹرول کم کرنے میں مدد دیتی ہیں۔