24 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:3
دہشت گردی کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں، طاہرالقادری
اے آر وائی - معروف مذہبی اسکالرڈاکٹرطاہرالقادری نےکہاہے کہ اسلام مسائل کےحل کیلئے ڈائیلاگز کی تعلیم دیتاہے۔ لندن میں بین الاقوامی امن کانفرنس سے خطاب میں طاہرالقادری نے کہاکہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔اسلام امن ،پیاراور سلامتی کا مذہب
ہے۔مسائل کے حل کیلئے اسلام اس بات کی تعلیم دیتا ہے کہ مذاکرات کیے جائیں۔کانفرنس میں دنیا بھر کےمعروف اسکالرز نے شرکت کی۔جن میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگ اور مذہبی رہنماشامل تھے،اجتماع میں مجموعی طور پر تیرہ ہزار سے زائد لوگ شریک تھے،اور اے آر وائی نیٹ ورک کے چینل کیو ٹی وی نے اسے خصوصی طور پر براہ راست نشر کیا۔