25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 5:14
سُپرپاور کے غلام نہیں بنیں گے، خورشید شاہ
اے آر وائی - وفاقی وزیر مذہبی امور سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت ذوالفقار علی بھٹو کے فکر اور فلسفے کو ماننے والوں کی ہے۔ انہوں نے امریکی غلامی کو قبول نہیں کیا تو ہم کس طرح کرسکتے ہیں۔
سکھر میں عوامی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوجی سربراہ ایڈمرل مائیک مولن کی جانب سے پاکستانی فوج اور خفیہ اداروں کے خلاف دیئے گئے بیانات پاکستانی عوام کے زخموں پر نمک پاشی کے برابر ہیں۔ پاکستانی عوام فوج اور خفیہ اداروں کی لازوال قربانیوں کو فراموش کرکے اگر امریکہ نے پاکستان کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی تو اس کا انجام بھی روس جیسا ہوگا۔