تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:45

جنرل وائیں نے امریکی جنرل سے ملاقات،مولن بیان پراظہارناراضگی

اے آر وائی - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالد شمیم وائیں نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں امریکاکی جانب سے آنے والے منفی بیانات پراظہارناراضگی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک امریکہ تعلقات میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جانا چاہیئے جو پیچیدہ صورت حال کی وجہ سے پیدا ہوئیں۔



وہ راولپنڈی میں امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جیمز این میٹس سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور اور خطے میں سیکورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل خالد شمیم وائیں نے واضح کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے خطے میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کا عزم کر رکھا ہے جو باہمی اعتماد اور تعاون سے ہی ممکن ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.