تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:13

پاک امریکافوجی قیادت کی بات چیت پرامریکی سفارتخانے کااعلامیہ

اے آر وائی - امریکی الزامات کی بوچھاڑ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ امریکی سینٹکام چیف کی پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جوائنٹ چیف آف آرمی سٹاف خالد شمیم وائیں سے ملاقات پر امریکی سفارتخانے نے بھی اعلامیہ جاری کیا۔



امریکی سفارت خانہ کے اعلامیہ کےمطابق ملاقات میں پاک امریکہ افواج کی مشترکہ سر گرمیوں سمیت افغانستان اور وسیع علاقائی امورز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اور پاک امریکہ تعلقات کو درپیش چیلینجز پر بات چیت کی گئی۔ کمانڈر جیمز میٹس نے عالمی سلامتی ، پاکستان اور افغانستان کے عوام کے تحفظ کے لیے پاکستانی فوج کے اہم کر دار پر زور دیا اور کہا کہ خطہ کے دیگر ممالک کی سلامتی کے لیے پاک امریکہ افواج کے درمیان معاونت ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.