تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:22

امریکی جنگ صرف افغان عوام کےخلاف ہے،عمران خان

اے آر وائی - تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ دس سال سے امریکہ کی جنگ لڑنے کے باوجود امریکی فوج کے سربراہ نےالزام عائد کیا ہے کہ افغانستان میں امریکہ کی شکست کا ذمہ دار پاکستانی فوج اور آئی ایس آئی ہے۔



گوجرانوالہ لیاقت باغ میں بڑے جسلسہ عام سے خطاب کرتے ہوے عمران خان نے کہا کہ امریکہ کی جنگ میں پینتیس ہزار پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں جس کےذمہ دار پرویزمشرف اور موجودہ حکومت ہیں ۔نائن الیون میں کوئی پاکستانی ملوث نہیں تھا ،اور نہ ہی پاکستان میں القاعدہ ہے۔انھوں نےکہاکہ امریکہ کی جنگ صرف افغانستان کی عوام کے خلاف ہے ۔۔عمران خان نے کہاکہ تحریک انصاف برسر اقتدار آ کر ٹیکس کے نظام کے بہتر بنائے گی جس سے ملک بیرونی قرضوں اور امریکہ سے آزادی حاصل کرسکے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.