26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 12:28
امریکی سفیر کیمرون منٹر کی سلمان بشیر سے ملاقات
اے آر وائی - اسلام آباد میں تعینات امریکی سفیر کیمرون منٹر نے سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر سے ملاقات کی اور پاک امریکہ تعلقات میں پیدا ہونے والے تناو پر تبادلہ خیال کیا ۔
ذرائع کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والی اس ملاقات میں پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے امریکی سفیر پر واضح کیا کہ تناو کی موجودہ صورتحال کسی طرح بھی سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔ دونوں ممالک کے درمیان غلط فہمیوں کے ازالے کے لیے فورم موجود ہیں اس لیے ان فورم پر ہی بات چیت ہونی چائیے۔