تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 13:4

وزیراعظم نے 29 ستمبر کو کل جماعتی اجلاس طلب کرلیا

اے آر وائی - پاکستان پر امریکی الزامات اور ملکی سیکورٹی کو درپیش خطرات کے پیش نظر قومی سیا سی قیادت کو اعتماد میں لینے کے لیے وزیراعظم نے انتیس ستمبر دن دو بجے وزیراعظم ہاوس میں کل جماعتی اجلاس طلب کرلیا۔



وزیراعظم ہاوس کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر موجود سیاسی قیادت سے رابطوں میں مصروف ہیں۔ ذرائع کے مطابق قومی سیاسی قیادت کا اہم اجلاس انتیس ستمبر دن دو بجے وزیراعظم ہاوس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی سلامتی اور امریکہ کے دھمکی آمیز الزامات کا جائزہ لیا جائے گا اور قومی پالیسی تشکیل دی جائے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.