تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:4

این آئی سی ایل فراڈ کیس کی سماعت 3اکتوبر تک ملتوی

اے آر وائی - لاہور کی مقامی عدالت نے چودھری مونس الہٰی کے خلاف این آئی سی ایل فراڈ کیس کی سماعت 3 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے مکمل چالان پیش کرنے کا حکم دے دیا۔



ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے ظفر قریشی کی جانب سے سکیورٹی خدشات کی بنا پر عدالت حاضری سے استشنیٰ کی درخواست کی گئی۔ ظفر قریشی نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ 30 ستمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، لہذا انہیں چالان پیش کرنے کے لئے 15 روز کی مہلت دی جائے۔ چودھری مونس الہٰی کے وکلا نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ مکمل چالان پیش نہ کرنا اور ظفر قریشی کا عدالت میں پیش نہ ہونا توہین عدالت ہے۔ وہ صرف کیس کو طول دینا چاہتے ہیں ورنہ سپریم کورٹ اور اپنے دفتر جاتے ہوئے انہیں کسی قسم کے سکیورٹی خدشات نہیں ہوتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر ظفر قریشی نے چودھری مونس الہٰی پر دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا ہے تو وہ اسے ثابت بھی کریں۔ اگر ایف آئی اے مزید مہلت چاہتی تو مونس الہٰی کو ضمانت پر رہا کردیا جائے۔



عدالت نے ظفر قریشی کی جانب سے حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کرلی تاہم 15 روز کی مہلت کی استدعا مسترد کردی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر مقدمے کا مکمل چالان پیش کیا جائے ورنہ مونس الہٰی کی بریت کی درخواست کی سماعت شروع کردی جائے گی۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.