26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:13
آل پارٹی کانفرنس کی تجویز،صدر زرداری نے حمایت کردی
اے آر وائی - صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے ملکی صورتحال پر غور کے لیے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرنے کے اقدام کی مکمل حمایت کردی ہے۔
صدارتی ترجمان نے اسلام آباد میں ایک بیان میں بتایا کہ صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کا اجلاس بلانے اور حالیہ واقعات اور سیکیورٹی صورتحال پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اقدامات وقت کی ضرورت ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ قومی اتحاد، یکجہتی اور دلیری کے جذبے کے ساتھ پاکستانی قوم نے ماضی میں بھی تمام چیلنجز کا مقابلہ کیا ہے۔