تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:4

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری ، بدامنی کیس کی سماعت

اے آر وائی - سپریم کورٹ کراچی رجسٹر ی میں کراچی بدامنی ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈویژن بنچ نے انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں سرکاری وکلاء کی غیر تجربہ کاری اورعدالتوں کی ابترصورتحال پر چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو طلب کرلیا ہے۔



جسٹس انور ظہیرجمالی اور جسٹس سرمدجلال عثمانی پر مشتمل ڈویژن بنچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سماعت کے دوران آئی جی سندھ سے جسٹس انور ظہیر جمالی نے پوچھاکہ اے کلاس کئے جانے والے مقدمات کی تفتیش کا کیا ہوا ۔ آئی جی سندھ واجددرانی نے بنچ سے تین دن کی مہلت طلب کرلی ۔ اس دوران عدالت نے سرکاری وکلاء کی ناتجربہ کاری پربرہمی کا اظہا رکیا۔ عدالت نے کہاکہ انسداد دہشتگردی کی عدالتوں میں نااہل پراسیکیوٹرز تعینات ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.