26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:46
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے ، مسلم لیگ ن
اے آر وائی - مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے پارٹی کی اعلی قیادت کو کل رائے ونڈ طلب کرلیا۔ ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز۔
پارٹی کے چیرمین سینیٹر راجہ ظفر الحق نے اے آر وائے نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں ملک کو دررپیش مشکلات بالخصوص امریکا کی جانب سے ڈالے جانے والے دباؤ پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کی جانب سے طلب کردہ کل جماعتی کانفرنس کے حوالے سے بھی بات ہوگی۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹراسحاق ڈار نے وزیراعظم کو ایک خط تحریر کیا ہے جس میں قومی اسمبلی کے بجائے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کی تجویز دی گئی ہے۔