تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:47

مشکل گھڑی میں ساتھ ہیں چین کی یقین دہانی

اے آر وائی - چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں سے چین کےنائب وزیراعظم نے ملاقات کی ، مینگ جیانگ ژو نے کہا کہ چین ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہے ۔



ذرائع کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل خالدشمیم وائیں اورچین کے نائب وزیراعظم کے درمیان ہونیوالی ملاقات میں دفاعی تعاون پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پرخطے میں پروان چڑھنے والی صورتحال اورپاک امریکہ تناؤ سے متعلق امورپربھی بادلہ خیال کیاگیا۔



اس سے قبل چین کے نائب وزیر اعظم مینگ جیانگ ژو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے ملاقات کی۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہونے والی اس ملاقات میں پاک امریکا تعلقات میں پیدا ہونے والے موجودہ حالات پر غور کیا گیا۔ چینی نائب وزیراعظم نے اس موقع پر یقین دلایا کہ چین کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رہے گا۔



چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو کے پاکستان پہنچنے پر وزیر داخلہ رحمن ملک نے چکلالہ ایئربیس پر ان کا استقبال کیا ۔ چینی وزیراعظم کو ایئرپورٹ پرچاق وچوبند دستے نے سلامی دی ۔ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چینی نائب وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی گھڑی میں پاکستان کے ساتھ ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.