26 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:47
چین پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا ، چینی نائب وزیر اعظم
اے آر وائی - پاکستان اورچین نے چارمعاہدوں پردستخط کئے ہیں،چین کاکہناہے کہ وہ پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف جنگ اورخطے میں قیام امن کیلیئے کی جانیوالی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔
چین کے نائب وزیراعظم مینگ جیانگ ژو نے صدرزرداری سے ایوان صدرمیں ملاقات کی، وفاقی وزراء گورنراوروزیراعلی گلگت بلتستان سمیت دیگراعلی پاکستانی وچینی حکام بھی موجود تھے۔ معاہدوں کے تحت چین پاکستان کودوسوپچاس ملین ڈالر کی امدادفراہم کرےگا۔
صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق ایوان صدرمیں پاک چین مزاکرات کے دو دور ہوئے جودونوں ممالک کے درمیان پائیدارتعلقات،باہمی تعاون کے عکاس ہیں مزاکرات میں،علاقائی صورتحال،دہشتگردی کیخلاف جنگ اورسندھ میں سیلاب کے باعث ہونیوالی تباہ کاریوں سے متعلق معاملات بھی زیرغورآئے۔ اس موقع پرصدرزرداری کاکہناتھا کہ پاکستان کوانتہائی مشکل حالات کاسامنا ہے ایک طرف پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ لڑرہا ہے تودوسری طرف قدرتی آفات کے باعث اجڑنے والوں کی آبادکاری کامسئلہ درپیش ہے۔