27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 9:23
قصور: جاسوس طیارہ گر کر تباہ
اے آر وائی - قصور کے نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں آج صبح 10بجے کے قریب ایک جاسوس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ قصور کے نواحی گاؤں سرہالی کلاں میں صبح دس بجے کے قریب ایک نامعلوم ساڑھے3فٹ لمبائی والا بغیر پائلٹ کا طیارہ گاؤں کے تالاب میں گرا۔ طیارہ سرخ رنگ کا بنا ہوا اور اس کے پروں پر پیلے رنگ کے دو ستارے بنے ہوئے ہیں اور طیارے کا اگلا حصہ گرنے کی وجہ سے ٹوٹ گیا۔
اس دیسی ساخت کے طیارے کے پروں پر دو بیٹریاں لگائی گئی ہیں گاؤں کے لوگوں کے مطابق یہ طیارہ لاہور کی جانب سے آیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور حساس اداروں کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لیکر ملبہ کو اپنے قبضہ میں لے لیا اور گرنے والے طیارے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔