تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:40

چین کا دشمن ہمارا دشمن ہے،وزیراعظم گیلانی

اے آر وائی - وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سے چین کے نائب وزیراعظم جیانگ ژو نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم گیلانی نےکہاہے کہ چین کا دشمن ہمارا دشمن اور چین کا دوست ہمارادوست ہے ۔



اسلام آباد میں وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم گیلانی نے کہاکہ دونوں ملک درپیش سیکیورٹی چیلنجز کا مل کر سامنا کرینگے ۔ چین کے نائب وزیراعظم جیانگ ژو نے کہاکہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جسے ہمارے مستقل دوست کا درجہ حاصل ہے۔ چین پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری کی حمایت کرتا ہے۔



اس سے پہلے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک سے بھی چینی نائب وزیراعظم جیانگ ژو نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.