تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:50

جنرل کیانی سے چینی اسٹیٹ قونصلر کی ملاقات

اے آر وائی - پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے چینی اسٹیٹ قونصلر منگ جیان ژھو نے ملاقات کی۔ گذشتہ روز جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ہونے والی اس ملاقات میں سینئر فوجی حکام بھی موجود تھے جبکہ چینی اسٹیٹ قونصلر کی معاونت اعلیٰ سطحی چینی حکام نے کی ۔



ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت پاک چین دفاعی اور فوجی تعلقات سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل اشفاق پرویزکیانی نے مشکل کی ہر گھڑی میں چین کے تعاون کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق اس موقع پر پاک امریکہ تعلقات میں آنے والے حالیہ تناؤ پر بھی بات چیت کی گئی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.