تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:7

وزیراعظم کی صدرسے ملاقات ، اے پی سی سمیت دیگر امور پر گفتگو

اے آر وائی - وزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے ایوان صدراسلام آبادمیں صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی . جس میں آل پارٹیزکانفرنس کاایجنڈا، پاک امریکہ کشیدگی، قومی سلامتی امور اورمسلم لیگ نواز کی طرف سے پارلیمنٹ کا بند کمرے کا اجلاس بلانے کے امورپتبادلہ خیال کیا۔



بعدازاں اس ملاقات میں وزیردفاع چوہدری احمدمختارسیکرٹری خارجہ اوردیگرحکام بھی شریک ہوگئے۔اجلاس میں باہم مشاورت کے بعد فیصلہ کیاگیا کہ فی الوقت پارلیمنٹ کابند کمرے کامشترکہ اجلاس نہیں بلایاجائے گا اورقومی اسمبلی کے اجلاس میں پاک امریکہ کشیدگی اورامریکی دھمکیوں سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی وضع کرنے کیلئے دیگرسیاسی قیادت سے راہنمائی لی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.