27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:26
قومی اسمبلی کااجلاس،تین اکتوبر کوطلب
اے آر وائی - صدرآصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کااجلاس تین اکتوبر کوطلب کرلیاہے ۔ جاری ہونیوالے اعلامیے کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں شام چاربجے ہوگا۔صدرمملکت آصف علی زرداری نے اجلاس آئین کے آرٹیکل چون کی شق ایک کے تحت بلایاہے۔ تین اکتوبر کوہونیوالااجلاس چوتھے پارلیمانی سال کاپینتیسواں اجلاس ہے۔