تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:38

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو آئی ایس آئی کی بریفنگ

اے آر وائی - وزارت دفاع نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو آگاہ کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی بھی فوجی آپریشن کا حتمی فیصلہ عسکری قیادت کرے گی حقانی نیٹ ورک کی پشت پناہی اور پراکسی وار کے الزامات غلط ہیں ۔



لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوٴس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سید اطہر علی ، سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور آئی ایس آئی کے سینئر حکام کی جانب سے پاک امریکہ تعلقات پر بریفنگ دی گئی ۔



اجلاس کو بتایا گیا کہ موجودہ صورتحال کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور اس سلسلے میں دوست ممالک کے ساتھ رابطے کئے جارہے ہیں ، کمیٹی کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ جاوید اشرف قاضی نے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ جلال الدین حقانی سابقہ مجاہد ہیں جو امریکہ کی دعوت پر وائٹ ہاوٴس بھی گئے مگر آج وہ امریکہ کے لئے دہشت گرد بن گئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان میں ناکام ہوچکا ہے اور آئی ایس آئی کو قربانی کا بکرا بنایا جارہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.