27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:48
ہر چیز پر از خود نوٹس نہیں لیا جا سکتا، عاصمہ جہانگیر
اے آر وائی - سپریم کورٹ باراسوسی ایشن کی صدرعاصمہ جہانگیر نے کہا ہے کہ ہرچیزپر سوموٹوایکشن نہیں لیا جاسکتا،بارکی الیکشن سے قبل ججز کی تعیناتی ہونی چاہئے ۔کوئٹہ میں ہائیکورٹ بارسے خطاب میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ عدلیہ کی مانیٹرنگ زیادہ اورفیصلے کم نظرآتے ہیں عدلیہ ایگزیکٹیو کوکہڑے میں کھڑا کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات بگڑرہے ہیں صوبے میں سیاسی قائدین کودیوارسے لگایا جا رہا ہے۔ لوگوں کی مسخ شدہ لاشیں مل رہی ہیں۔ عاصمہ جہناگیر نے کہا کہ بارکے الیکشن میں ججز مداخلت کرتے رہے۔ اسلئے بارکے الیکشن سے قبل ججز کی تعیناتی ہونی چاہئے ۔