تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:57

پرویز مشرف کے ملک میں سات بینک اکاونٹس ہیں

اے آر وائی - سابق صدر پرویز مشرف کے پاکستان میں سات بنک اکاونٹس ہیں جن میں دو ڈالر اکاونٹس بھی شامل ہیں۔ اے آ ر وائی نیوز کو موصولہ دستاویز ات کے مطابق سا بق صدرکا پہلا اکاونٹ عسکری بینک راولپنڈی کینٹ میں ہے جس میں چار ہزار تین سو انہتر روپیہیں۔ دوسرا بیس لاکھ انتالیس ہزارروپے ڈپازٹ کے ساتھ نیشنل بینک مری بروری راولپنڈی برانچ میں ہے۔



حبیب میٹرپولیٹن بینک راولپنڈی میں موجود تیسرااکاونٹ پرویز مشرف اور ان کی اہلیہ کا مشترکہ ہے جس میں دولاکھ اٹھاسی ہزار روپے موجود ہیں۔ اسی بینک میں چوتھا اکاونٹ ڈالر اکاونٹ ہے جس میں پانچ ہزار ڈالر موجودہیں پانچواں اکانٹ الفلاح بینک بلیو ایریااسلام آباد میں اہلیہ کے ساتھ ہی ہے جس میں آٹھ لاکھ چوراسی ہزار روپے موجود ہیں۔جبکہ اسی بینک میں ڈالر اکاونٹ بھی صرف اٹھاون ڈالر ہیں جبکہ ساتواں اکاونٹ نیشنل بینک میں سپر مارکیٹ اسلام اباد میں والدہ کے ساتھ پینشن اکاوٴنٹ ہے جس میں ایک لاکھ اکاون ہزار روپے جمع ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.