27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:16
اسلام آباد :ہاوٴسنگ اسکیم کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان
اے آر وائی - قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ہاوسنگ و تعمیرات نے اسلام آباد زون پانچ میں سمندر پار پاکستانیوں کے لئے ہاوٴسنگ اسکیم کے ترقیاتی کاموں پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی نے چیئر مین جادم مانگریو کی قیادت میں ہاوٴسنگ سکیم کا دورہ کیا۔کمیٹی کو اوپی ایف ہاوٴسنگ سکیم کے بارے میں بریفنگ میں بتا یا کیا کہ 1994 میں پانچ ہزار کنال اراضی حاصل کی گئی اور یہ سائٹ او پی ایف بورڈ اور گورنرز کی منشا پر خریدی گئی۔کمیٹی نے پلاٹوں اور سڑکوں کی تعمیر پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس کام کی تکمیل مارکیٹ ریٹ پر ایف ڈبلیو او کے زریعے کی جائے۔