27 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:25
پاکستان میں امریکی کارروائی خودمختاری کی خلاف ورزی ہوگی
اے آر وائی - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ امریکاکی جانب سے پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کیخلاف کوئی بھی کارروائی پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہو گی۔
غیرملکی نیوز ایجنسی سے انٹرویو میں وزیراعظم نے کہاکہ امریکاکے منفی بیانات کے نتائج خطرناک ہونگے اور عوام میں اشتعال بڑھے گا ،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کس طرح کسی خود مختار ملک میں کارروائی کرسکتا ہے۔