تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 6:38

سانحہ کلر کہار:فیصل آباد میں فضا اب بھی سوگوار

اے آر وائی - سانحہ کلر کہار کے بعد فیصل آباد میں فضا آج بھی سوگوارہے ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں ۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہےکہ حادثے کی تحقیقات رپورٹ آج مکمل کرلی جائیگی ۔



ضلع میں کاروبار اور تعلیمی ادارے تو کھل گئے ہیں لیکن سانحہ کلر کہار کی وجہ سے ہرکوئی اداس ہے ۔ ڈی سی او فیصل آباد کے مطابق تحقیقاتی ٹیم سانحہ کلر کہار کے حوالے سے رپورٹ آج مکمل کرلے گی ۔ جسے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کو پیش کیا جائیگا۔



ذرائع کے مطابق ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ٹرانسپورٹ کمپنی نے بس کا پرمٹ بارت کےلئے حاصل کیا تھا ۔ دوسری جانب حادثے کا شکار ہونے والی بس کی ٹرانسپورٹ کمپنی نے اپنی بسیں گراؤنڈ کردی ہیں ۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.