28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:38
ضلعی نظام بحالی:آرڈیننس منظورکرانامیرے ذمہ نہیں،نثارکھوڑو
اے آر وائی - اسپیکر سندھ اسمبلی نثار احمد کھوڑو گورنر سندھ کی جانب سے کمشنری نظام کے خاتمے اور ضلعی نظام کی بحالی کا آرڈیننس اسمبلی سےمنظورکرانامیری ذمہ داری نہیں۔
لاڑکانہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ اسمبلی کا اجلاس بلوانا میری نہیں بلکہ حکومت کی ذمہ داری ہے۔ضلعی نظام کی بحالی کا آرڈیننس اگست میں جاری کیا گیا اس کی مدت نومبر میں ختم ہوجائے گی ان کا کہناتھاکہ امریکی الزامات کے بعد حکومت کی اے پی سی میں تمام جماعتوں کی جانب سے شرکت کی یقین دھانی کروائی گئی ہے۔ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت سے پارلیمنٹ کے تقدس میں اضافہ ہوگا۔