تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:56

سانحہ کلر کہار،انکوائری رپورٹ میں اووراسپیڈ اورلوڈنگ بڑی وجہ

اے آر وائی - سانحہ کلر کہار انکوائری رپورٹ مکمل کر لی گی ہے۔ تحقیقات کے مطابق سا نحہ کا سبب بس کی اوور اسپیڈ ، ڈرائیور کی نیند پوری نہ ہونا اور اوور لوڈنگ ہے۔



ڈی سی او فیصل آباد نسیم صادق نے اے آر وای سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقات میں بس ڈرائیور کی غفلت اور اوور لوڈنگ بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں۔ متعلقہ اسکول کی بھی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی ہے اور سکول انتظامیہ کے خلاف ایکشن کی سفارش کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس رپورٹ میں موٹر وے پولیس پر اُٹھنے والے تمام اعتراضات کو نظر انداز کر دیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.