تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:14

حقانی گروپ کیخلاف کارروائی مسئلہ کا حل نہیں،عمران خان

اے آر وائی - عمران خان نے کہا ہے کہ وہ آل پارٹیز کانفرنس میں اپنا موقف کھل کر پیش کریں گے ، حقانی گروپ کے خلاف کارروائی مسئلے کا حل نہیں ہے ، بمباری سے ساڑھے تین لاکھ افراد مارے جائیں گے ۔



شوکت خانم کینسر اسپتال کے نئے بلاک کے افتتاح کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ مسئلے کا سب سے بہتر حل سیاسی ہے ، میز پر بیٹھ کر تمام فریقین کے مذاکرات ہونے چاہیں ، اگر حقانی گروپ کوئی کاروائی کربھی رہا ہے تو حقائق کو منظر عام پر لانا چاہیے ۔



عمران خان نے کہا کہ حکومت تھوڑے سے پیسوں کے لیے امریکہ کی غلامی کر رہی ہے ، حکمرانوں کو عقل کے ناخن لینا چاہیں۔ انکا کہنا تھا کہ امریکہ افغانستان سے نکلنے کے لیے اب پاکستان سے جنگ چاہتا ہے تاکہ اپنی عوام کو یہ تاثر دے سکےکہ افغانستان میں ناکامی صرف پاکستان کی وجہ سے ہی ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.