تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 16:47

ایبٹ آباد: کمیشن کل ایبٹ آباد کا دوبارہ دورہ کرے گا

اے آر وائی - سانحہ دو مئی کی تحقیقات کے سلسلہ میں کمیشن کل ایبٹ آباد کا دوبارہ دورہ کرے گا۔ جسٹس جاوید اقبال کی سر براہی میں تحقیقاتی کمیشن خیبر پختو نخواہ ہاؤس ایبٹ آباد میں دو روزہ قیام کے دوران سانحہ دو مئی کے عینی شاہدین، عام افراد صحافیوں کے بیا نات قلمبند کر ے گا۔



اس موقع پر پولیس کی جانب سے خیبر پختو نخواہ ہاؤس کے اطراف میں سیکو ر ٹی کے بھی خصو صی انتظامات کئے گے ہیں۔ کمیشن نے چند روز قبل بھی ایبٹ آباد کا دورہ کیا تھا جہاں انھوں نے بلال ٹاؤن میں واقعہ اسامہ کمپاؤنڈ کے دورہ کیساتھ ساتھ غازی اور کا لا ڈھاکہ کا بھی دورہ کیا اور خیبر پختو نخواہ ہاؤس میں سرکاری افسران کے بیا نات بھی قلمبند کئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.