28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:14
قومی ایئرلائن کے حج انتظامات مکمل
اے آر وائی - قومی ائرلائن نے حج آپریشن کے انتظامات مکمل کرلئے ہیں پہلی پرواز تیس ستمبر کو عازمین حج کو لے کر حجاج مقدس روانہ ہوگی ۔
ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن ندیم یوسف زئی کوئٹہ سے حاجیوں کو رخصت کرینگے ۔ قومی ائرلائن نے ملک کے سات بڑے شہروں سے ایک لاکھ نوے ہزار عازمین حج کو حجاز مقدس پہنچائے گی ۔ سعودی عرب میں انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق قومی ایٴر لائن کا قبل از حج آپریشن بروز جمعہ 30 ستمبر سے شروع ہو گا ۔
لاہور سے 46 پروازوں کے ذریعے21,810 ، کراچی سے 38 پروازوں کے ذریعے16,722 ، اسلام آباد سے46 پروازوں کے ذریعے 21,810، پشاور سے 66 پروازوں کے ذریعے19,100 ، کوئٹہ سے78 پروازوں کے ذریعے 15,190 ، ملتان سے24 پروازوں کے ذریعے11,378 اور سیالکوٹ سے7 پروازوں کے ذریعے3,320 عازمین روانہ ہوں گے۔
پی آئی اے ترجمان نے کہا کہ عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے لیے سعودی انتظامیہ جن میں جنرل اتھارٹی آف سول ایو ی ایشن ، شاہ عبدالعزیز ائیر پورٹ ، پاکستانی انتظامیہ سول ایو ی ایشن اتھارٹی، ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس، اینٹی نارکوٹکس فورس ، کسٹمز اور امیگریشن شامل ہیں ان کے تعاون سے تمام بنیادی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔