تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:23

سیلاب متاثرین پر حکومت کے اعدادو شمار میں تضاد

اے آر وائی - سیلاب متاثرین پر حکومت کے اعدادو شمار میں تضاد۔ صدر نے پچھہتر لاکھ جبکہ وزیر اعلی نے اکیاسی لاکھ بتائی۔ آج وزیراعلیٰ ہاؤس نے کم کرکے اٹھاون لاکھ کر دی۔



سندھ حکومت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے اعدادو شمار میں تضاد کے باعث عالمی ادارے مشکلا ت کا شکار ہیں ۔ وزیراعلیٰ سندھ کی صدارت آج ورلڈ بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک کو دی جانے والی بریفنگ کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری اعلامیہ میں متاثرین کی تعداد 58لاکھ بتائی جاتی ہے ۔



ایک ہفتے قبل صدر زرداری نے بھی تمام مالیاتی اداروں سے اجلاس میں تعداد 75لاکھ بتائی تھی جبکہ اس کے چند دن بعد وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران سیلاب سے متاثرہ افراد کی تعداد 81لاکھ بتائی تھی ۔ اب اچانک تعداد58لاکھ بتائی جارہی ہے ۔ اچانک تئیس لاکھ کی کمی نے عالمی اداروں کو حیرت زدہ کردیا ہے۔ متاثرین کی تعداد میں وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان اس کو ایک غلطی بتارہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اعلامیہ میں غلطی سے اٹھاون لاکھ لکھے گئے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.