تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:25

پاکستان امریکہ سے جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا،اعتزازاحسن

اے آر وائی - پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ سے جنگ کا متحمل نہیں ہوسکتا مگر یہ بھی نہیں ہوسکتا کہ امریکہ دھمکیاں دیتا رہے اور ہم خاموش رہیں۔



لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ امریکہ سے تعلقات مکمل طور پر ختم نہیں کیے جاسکتے مگر آل پارٹیز کانفرنس میں ایک مضبوط لائحہ عمل طے کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام باشعور لوگ کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں امید ہے کہ کوئی بہتر حل نکال لیں گے۔



چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ انقلاب کے بغیر قرضوں سے چھٹکارا حاصل نہیں کیا جاسکتا، ایبٹ آباد واقعہ کے بعد عوام کی فوج پر تنقید جائز تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.