تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:39

پاک بحریہ اور فوج کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری

اے آر وائی - پاک فوج اور نیوی کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی آپریشن جاری ہیں ، آرمی نے اب تک ہیلی کاپٹر ، گاڑیوں اور کشتیوں کے ذریعے 65ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور ایک ہزار ٹن راشن متاثرین میں تقسیم کیا گیا جبکہ پاک بحریہ کا سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن مدد اِیسٹ جاری ہے ، جس میں پاک بحریہ کی 27زولو بوٹس ،24او بی ایم کشتیاں اور 04 ایمبولینس امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔



آئی ایس پی آر کے ایک ترجمان کے مطابق آرمی کے سانگھڑ ، میرپور خاص ، عمر کوٹ اور بدین میں قائم کردہ 9میڈیکل کیمپوں اور ایک فیلڈ ہسپتال 85ہزار مریضوں کا اعلاج کیا گیا ، آرمی نے 2010ء کے سیلاب میں ایک ارب سات کروڑروپے جمع کئے جس میں سے 66کروڑ روپے تعمیر نو اور 38کروڑ ریلیف پروگراموں میں خرچ کئے گئے۔



پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق سانگھڑ،جام نواز اور ٹانڈو بھاگوکے علاقوں میں پاک بحریہ کی طرف سے 18ٹن راشن کی تقسیم کی گئی ہے اور ٹنڈو بھاگومیں قائم پی این میڈیکل کیمپ نے 700متاثرین سیلاب کو طبی امداد فراہمی ہوئی ، ترجمان کے مطابق جھڈو میں پاک بحریہ کی طرف سے7ٹن راشن اور گھریلو استعما ل کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.