29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:30
آرمی کی پولیس کو انسداد دہشت گردی کی تربیت
اے آر وائی - پاک فوج کی جانب سے چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان کی پولیس کی انسداد دہشت گردی کے پروگراموں میں تربیت جاری ہے ، پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ہدایات کے تحت جاری اس پروگرام پاک فوج کے خصوصی تربیت کے حامل انسٹرکٹر حصہ لے رہے ہیں۔
آئی ایس پی آر کے ترجمان کے مطابق 27ہزار 855پولیس اہلکاروں کی انسداد دہشت گردی پروگرام کے تحت تربیت مکمل کی جاچکی ہے جبکہ 862بدستور زیر تربیت ہیں ، اس پروگرام میں خیبرپختونخواہ میں 15ہزار 435، پنجاب 8244، سندھ 1177، بلوچستان 373اور آزاد کشمیر کے 293پولیس اہلکاروں کی تربیت کی گئی۔