29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:48
پاک ترکی تربیتی مشقیں اتاترک ہفتم
اے آر وائی - پاکستان اور ترکی کی مشترکہ تربیتی فوجی مشقیں اتاترک ہفتم 2011ء چراٹ میں اختتام پزیر ہوگئی ہیں ، پاک فوج کے سپشیل سروسز گروپ کے جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل فرخ بشیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے، انہوں نے ان مشقوں میں حصہ لینے والے ترکش سپیشل فورسز اور پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کو کومیابی سے مشقیں مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ان مشقوں کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو مزید فروغ دینا اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرناہے ، دونوں ممالک کی یہ تربیتی مشقیں سالانہ بنیادوں پر ہوتی ہیں ، پاکستان میں ان مشقوں کو اتاترک اور ترکی میں جناح کا نام دیا گیا ہے۔