29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 15:57
امریکی جارحیت ہوئی تو جواب دینگے، سیکیورٹی حکام
اے آر وائی - حقانی نیٹ ورک پر امریکا اورپاکستان کے درمیان پیدا ہونےوالےتناؤ پر وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت پاکستان بھر کی سیاسی جماعتوں کی کانفرنس اسلام آباد میں جاری ہے۔
ڈی جی آئی ایس آئی جنرل احمد شجاع پاشا اور وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے پاک امریکا تعلقات پر سیاسی قائدین کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی حکام نے اے پی سی کو بریفنگ میں کہا ہے کہ امریکی جارحیت کی صورت میں بھرپور جواب دیا جائے۔
اے پی سی میں وزیرخارجہ حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کسی ملک سے ڈکٹیشن نہیں لیتا،افغانستان میں امن قائم ہوگا تو پاکستان میں بھی امن آئے گا۔پاکستان کی خارجہ پالیسی قومی وقار کے مطابق ہے،امریکہ پر دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موقف کو واضح کیا۔دہشت گردوں کے خلاف جنگ مین پاکستان کے علاوہ کسی نے اتنی قربانیاں نہیں دیں۔
کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف،چوہدری شجاعت حسین، سید منور حسن، اسفندیارولی خان، حیدرعباس رضوی، وفاقی وزراء اور دیگر سیاسی ، مذہبی اور قوم پرست جماعتوں کےقائدین شریک ہیں۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی لیفٹننٹ جنرل خالدشمیم وائیں بھی شریک ہیں۔ مولانا فضل الرحمن طبعیت کی خرابی کے باعث اجلاس میں تھوڑی دیر شرکت کے بعد چلے گئے۔