29 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 17:48
پاک ایران وزراء داخلہ کی اسلام آباد میں ملاقات
اے آر وائی - پاکستانی وزیرداخلہ رحمان ملک سے ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمد نجارنے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات ، منی لانڈرنگ ،سمگلنگ کی روک تھام اورسرحدی انتظامات پرتبادلہ کیاہے۔
دونوں ہم منصبوں کے درمیان اسلام آباد میں ہونیوالی ملاقات انتہائی خوشگوارماحول میں ہوئی۔وزیرداخلہ کاکہناتھا کہ پاکستان اورایران خطے سے دہشتگردی کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔ ان کاکہناتھا کہ ہم پاک ایران تعلقات کوانتہائی اہمیت دیتے ہیں۔دونوں ممالک کے تعلقات کومستقبل میں مزیدفروغ دیا جائے گا۔انھوںنے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے ایران کی لیڈرشپ اورعوام کی جانب سے سوملین ڈالر امداد کے اعلان کوسراہا۔اس موقع پرایرانی وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان سے تعلقات کوقدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں انھوںے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی امدادجاری رکھے ہوئے ہیں۔سیلاب متاثری کوسو ملین ڈالر کی ابتدائی امدادفراہم کی جارہی ہے۔